اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی قائدِ ایوان کے انتخاب سے قبل اپوزیشن چیمبر میں مشاورتی ملاقات

اتوار 12 اکتوبر 2025 19:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے تناظر میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپوزیشن چیمبر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قائدِ حزبِ اختلاف ڈاکٹر عباداللہ اور اپوزیشن اراکینِ اسمبلی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں قائدِ ایوان کے انتخابی عمل، ایوان کے اجلاس اور پارلیمانی روایات کے تسلسل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ قائدِ ایوان کا انتخاب ایوان کا ایک اہم جمہوری مرحلہ ہے اور تمام اراکین کی مشاورت اس عمل کو شفاف اور مضبوط بناتی ہے۔