ایم ڈی اے کی کارروائی، شہر کے متعدد علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ

اتوار 12 اکتوبر 2025 20:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔اس سلسلے میں اتوار کے روز ملتان شہر کے متعدد علاقوں میں کارروائی کر کے وہاڑی روڈ 17 کسی، نیو ویڈا بس سٹاپ کے اطراف قائم تجاوزات کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹوا دیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں، وہاڑی چوک اور اطراف میں بھی قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کر کے روڈ کو کلیئر کرا دیا گیا۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عوامی شکایت پر شاہ رکن کالونی بی بلاک و اطراف میں مستقل تجاوزات کو رضاکارانہ طور پر ختم کرنے کے لیے حتمی وارننگ کے نوٹسز بھی تعمیل کروا دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :