جہلم میں پیر کو میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات 2025 کے سلسلے میں انگلش، اسلامک ہسٹری اور مسلم ہسٹری کے پیپرز ملتوی

اتوار 12 اکتوبر 2025 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے ضلع جہلم میں (کل)پیرکو ہونے والے میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات 2025 کے انگلش، اسلامک ہسٹری اور مسلم ہسٹری کے پیپرز ملتوی کر دیئے ہیں۔ ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین بورڈ محمد عدنان خان نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی درخواست پر امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اعلان کے مطابق 13 اکتوبر بروز پیر صبح کے وقت ہونے والا انگلش کا پیپر اور شام کے وقت ہونے والے اسلامک ہسٹری اور مسلم ہسٹری کے پیپرز صرف ضلع جہلم میں ملتوی کئے گئے ہیں۔ ان امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع اٹک، چکوال، راولپنڈی، تلہ گنگ اور مری میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ امتحانی مراکز میں مقررہ وقت پر لازمی طور پر پہنچیں تاکہ امتحانی عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :