بیڑ پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار

پیر 13 اکتوبر 2025 11:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے وژن منشیات سے پاک ہری پور کا تسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ بیڑ کیڈٹ نعمان طاہر نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جہانگیرخان کو گرفتار کر کے2 کلو 870 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے منشیات فروش سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :