سیالکوٹ، دھان کے کاشتکاروں کو فصل پوری طرح پکنے پر کٹائی کرنے کی ہدایت

پیر 13 اکتوبر 2025 12:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) دھان کے کاشتکاروں کو فصل پوری طرح پکنے پر کٹائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ یہ بات محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ کے زیر اہتمام سرانوالی کے علاقہ میں ایک مقامی مارکیٹ میں منعقدہ کاشتکاروں کے سیمینار میں زرعی ماہرین نے بتائی۔ ماہرین نے کہا کہ دھان کی فصل میں نمی کی مقدار 12 سے 13 تک کم ہو جائے تو اسے کاٹیں اور زیادہ نمی کی وجہ سے فصل میں زہر مار سپرے کے اثرات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈویژن گوجرانوالہ، ڈائریکٹر زراعت تحفظ نباتات گوجرانوالہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ اور دیگر ماہرین نے کسانوں سے خطاب کیا۔ زرعی ماہرین نے خبردار کیا کہ دھان کی کٹائی کے بعد باقیات کو جلانے کی بجائے زمین میں ملائیں جس سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہو گا اور کھادوں پر آنے والا خرچہ کم ہو گا۔ باقیات کو جلانے سے سموگ بنتی ہے جو فصلیں اور صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اس لئے باقیات کو جلانے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں جرمانہ اور ایف آئی آر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :