بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کے لیے مزید سخت شرائط عائد کر دیں

تمام کنکشنزکے حصول کیلئے ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق لازمی قرار دی گئی

پیر 13 اکتوبر 2025 17:14

بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کے لیے مزید سخت شرائط عائد کر دیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کے لیے مزید سخت شرائط عائد کر دیں۔ ذرائع کے مطابق تمام کنکشنزکے حصول کیلئے ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے ،گھریلو،کمرشل، انڈسٹریل اور ٹیوب ویلز ودیگرکنکشنزپرٹیسٹ رپورٹ کی تصدیق ہو گی،ٹیسٹ رپورٹ کی تصدیق متعلقہ الیکٹرک انسپکٹرکی جانب سے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

لیسکونے نئے کنکشن کے سسٹم کوالیکٹرک انسپکٹرکی رپورٹ کے ساتھ منسلک کر دیا۔ صارفین کوآن لائن درخواست جمع کروانے پرٹیسٹ رپورٹ دستاویزات کے ساتھ لگاناہو گی،الیکٹرک انسپکٹرکی جانب سے ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق پرڈیمانڈنوٹس جاری ہو گا،ڈیمانڈنوٹس جمع ہونیپ رلیسکوصارفین کومیٹرزسمیت دیگرمیٹریل فراہم کرے گی۔میٹریل کی فراہمی پرصارفین کوبجلی کاکنکشن نصب کر کے دے دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :