مملکت کے بعض علاقوں میں لیتھیم کی موجودگی کے آثار پائے گئے ہیں، سعودی وزیر

پیر 13 اکتوبر 2025 15:03

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) سعودی عرب کے وزیر برائے صعنت و معدنی وسائل بندر الخریف نے کہا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں لیتھیم کی موجودگی کے آثار پائے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جدہ میں سعودی جیولوجیکل سروے اتھارٹی کے زیر اہتمام سیمینار کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیتھیم کو نکالنے اور صاف کرنے کے حوالے سے مخصوص کمپنیاں کنگ عبداللہ سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کاوسٹ کے اشتراک سے جدید طریقوں پر تحقیق کررہی ہیں۔

بندر الخریف کا کہنا تھا کہ مملکت کان کنی کے حوالے سے عالمی سطح پر بھی اہمیت اختیار کرچکی ہے ، اس شعبے کے حوالے سے مملکت میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اہم اقدامات کیے ہیں۔قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کان کنی سے متعلق کانفرنس اب عالمی سطح پر غیرمعمولی پلیٹ فارم بن چکی ہے جہاں حکومتوں، کمپنیوں اور اس شعبے کے سرمایہ کاروں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔