ملتان میں ریسکیو1122نے24گھنٹوں کےدوران 391افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

پیر 13 اکتوبر 2025 17:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ریسکیو 1122ملتان نے 24گھنٹوں میں375ایمرجنسیز میں مجموعی طور391افرادکوریسکیوکیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہرمیں358 ،شجاع آبادمیں10 اور جلال پورپیروالامیں سات ایمرجنسیز پیش آئیں، جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد98ہے،ملتان شہر میں93،شجاع آبادمیں چار اور جلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں223میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں214،شجاع آباد میں چار اور جلال پور پیر والا میں پانچ میڈیکل ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں۔دس کرائم اور30متفرق ایمرجنسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر391افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں372،شجاع آباد میں 12ور جلال پور پیر والا میں سات افرادکوریسکیوکیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں کے دوران ملتان ،شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں دریائے چناب اور دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو ٹرانسپورٹیشن سروسز فراہم کیں۔ اس سہولت کے تحت سیلاب کے دوران قائم کیے گئے ریلیف کیمپوں میں مقیم افراد کو اپنے گھروں تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی جبکہ وہ متاثرین جو کیمپوں میں منتقل نہیں ہو سکے تھےانہیں کھانے اور راشن کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی۔ اس ٹرانسپورٹیشن سروس سے 640افراد نے استفادہ حاصل کیا۔