ضلعی انتظامیہ اور قائم مقام چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

منگل 14 اکتوبر 2025 15:09

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) سانگلہ ہل ضلعی انتظامیہ اور قائم مقام چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا،سیاسی شخصیت کی شکایات پر سابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک خرم افتخار کو سیکرٹری بورڈ لوکل گورنمنٹ نے معطل کیا تھا جسے لاہور ہائیکورٹ کی عدالت نے ملک خرم افتخار کے معطلی آرڈر کینسل کر کے دوبارہ بحال کر دیا گیا، مگر سیاسی مداخلت کے باعث قائم مقام چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل عامر اختر بٹ اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا جبکہ قائم مقام چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل عامر اختر بٹ کے اضافی چارج ملنے کے آرڈر معطل ہونے کے باوجود بھی چارج دینے سے انکاری ہے دوسری طرف میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی ذہنی دبائو کا شکار ہوگئے ہیں کہ کس چیف آفیسر کے حکم کو مانیں اور اپنی دفتری سرگرمیاں جاری رکھیں۔