چین کا امریکا سے منسلک ہانوا اوشن کی پانچ ذیلی کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کا اعلان

منگل 14 اکتوبر 2025 16:36

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) چین کی وزارتِ تجارت نیجنوبی کوریا کی معروف جہاز ساز کمپنی ہانوا اوشن کی امریکا سے منسلک پانچ ذیلی کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔یہ اقدامات منگل سے نافذالعمل ہو گئے ہیں اور ان کا مقصد امریکا کی جانب سے چین کے بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں پر کیے گئے سیکشن 301 تحقیقات کے جواب میں کارروائی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت نے بتایا کہ جن امریکی منسلک ذیلی کمپنیوں پر یہ اقدامات لاگو ہوں گے ان میں ہان وا شپنگ ایل ایل سی ، ہنوا فلی شپ یارڈ انٹرنیشنل ہان وا اوشن یو ایس اے انٹرنیشنل ایل ایل سی ، ہان وا شپنگ ہولڈنگز ایل ایل سی اور ایچ ایس یو ایس اے ہولڈنگز کارپوریشن شامل ہیں۔چین کی وزارتِ تجارت نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ چین کے اندر موجود اداروں اور افراد کو ان کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین، تعاون یا متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :