سعودی عرب کا 50 ہزار شہریوں کی مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تربیت دینے کا آغاز

منگل 14 اکتوبر 2025 15:56

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) سعودی عرب نے 50 ہزار شہریوں کی مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تربیت دینے کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارتِ کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک نئے انیشیٹِیو کا آغاز کیا ہے جو 50 ہزار سعودی شہریوں کو ان شعبوں میں بااختیار بنائے گا جہاں ان کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ اس مقصد کے لیے ان افراد کو تربیت دی جائے گی اور انھیں نئی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔