جنگ بندی کے بعد بھی نسل کشی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے، فرانس

بدھ 15 اکتوبر 2025 09:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ ہونے کا یہ مطلب نہیں ہوگا کہ غزہ میں دوران جنگ نسل کشی کے مرتکب افراد کو جوابدہ ٹھہرائے بغیر چھوڑ دیا جائے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا امن کا یہ بالکل مطلب نہیں ہے کہ اس سے جرائم کے مرتکب افراد کو سزا نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہم اس وقت تک اسرائیل کے خلاف اپنی پابندیوں کو جاری رکھیں گے جب تک امن کا عمل مکمل طور پر اور یقینی طور پر آگے نہیں بڑھتا۔انہوں نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کو دہرایا کہ جن لوگوں نے بھی غزہ میں نسل کشی میں کردار ادا کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لازماً آنا ہوگا کیونکہ جنگ بندی کا مطلب یہ نہیں ہو سکتا کہ انہیں ان کے جرائم سے معافی مل جائے۔