حماس غزہ میں با اثر خاندانوں کی طاقت توڑنا چاہتی ہے ، فلسطینی سیکورٹی فورسز

حماس نے دغمش خاندان کے گھروں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی،ترجمان

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:20

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے ترجمان میجر جنرل انور رجب نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے تشدد اور درندگی کا استعمال اس کی شناخت اور طرزِ حکمرانی کا بنیادی حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ غزہ کی پٹی پر اپنی گرفت مضبوط رکھتی ہے۔انھوں نے گفتگو میں بتایا کہ حماس نے دغمش خاندان کے گھروں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی، جس کا مقصد غزہ کے با اثر خاندانوں کی طاقت توڑنا ہے۔

(جاری ہے)

انور رجب کے مطابق حماس نے ان ملیشیاں کو نشانہ نہیں بنایا جن کا وہ ذکر کر رہی ہے، بلکہ اس نے اپنے حملے عام فلسطینی خاندانوں پر کیے۔ انھوں نے کہا کہ ان میں وہ خاندان بھی شامل ہیں جنھوں نے جنگ کے دوران فلسطینی عوام کو خوراک اور پناہ فراہم کی تھی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ حماس نے حد یہ کر دی کہ اس نے بے گھر شہریوں کے خیموں پر بھی ٹیکس عائد کر دیا، حالانکہ غزہ کے عوام پہلے ہی انتہائی خراب انسانی حالات سے دوچار ہیں۔