ٹرمپ کا غزہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہا کہ حماس کی قید سے تمام 20 یرغمالی اچھی صحت کے ساتھ واپس آچکے ہیں، ایک بڑا بوجھ اتر گیا ہے تاہم ہمارا کام مکمل نہیں ہوا۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ حماس نے وعدے کے مطابق اب تک تمام ہلاک مغویوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے نہیں کیں۔