منشیات اسمگلنگ،امریکاکا وینزویلا کی ایک اورکشتی پر حملہ، 6 اسمگلرز ہلاک

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) امریکا نے وینزویلا کی ایک اورکشتی کو منشیات اسمگلنگ کیالزام پرنشانہ بنایا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ وینزویلا کی کشتی پرامریکی حملیمیں 6 منشیات اسمگلروں کی ہلاکت ہوئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں بھی امریکی فوجیوں نے وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردارکشتی پر حملہ کرکے کشتی میں سوار 11 منشیات فروش ہلاک کردیے تھے جب کہ کشتی کو مکمل تباہ کردیا گیا تھا۔