اٹک، پولیس ہیلپ لائن پکار 15 پر غلط اطلاع دینے پر پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:37

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) اٹک میں پکار 15 پر جھوٹی کال کرنے پر پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔ تھانہ فتح جنگ میں پکار 15 پرایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر اظہر اقبال نے بتایا کہ میری بیوی مسماۃ ۔ ا۔

(جاری ہے)

بی بی کو محمد اسلم وغیرہ نے سرمئی کار میں اغواء کر کے لے گئے ہیں پولیس کی مدد چاہیےجس پر تھانہ فتح جنگ پولیس کے سب انسپکٹر طارق محمود فوری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو دریافت عمل میں لانے پر یہ بات سامنے آئی کہ مسماۃ ۔

ا۔ بی بی کو کسی نہ اغواء نہ کیا ہے بلکہ درخواست دہندہ اظہر اقبال نے محمد اسلم خان کی رقم مبلغ 140000 (ایک لاکھ چالیس ہزار روپے) دینی ہے۔ درخواست دہندہ اظہر اقبال نے محمد اسلم خان سے تلخ کلامی ،توں تکرار اور رقم کا تقاضا کرنے کی رنجش کی وجہ سے خلاف حقائق اور بوگس کال 15 پر کر کے پولیس کے وقت کا ضیاع کیا ہے جس پر کالر اظہر اقبال سکنہ اچھرال تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کے خلاف تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔\378