ریسکیو1122 پشاور نےاتحاد پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ریسکیو1122 پشاورنے ہشتنگری کے علاقے میں اشرف روڈ پر واقع اتحاد پلازہ میں لگی آگ پرقابو پالیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 پشاورکے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی فائرفائٹرزٹیم اورفائر ویکل موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ طریقے سے آگ پر قابو پالیا ۔ریسکیو 1122 کی جانب سے کولنگ کا عمل جاری ہے۔