ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت سموگ کے تدارک کے لیے اہم اجلاس منعقد

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:52

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سموگ سے بچاؤ کے لیے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی جہلم نے متعلقہ محکموں کو حکومتی احکامات پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں ۔ ڈی سی جہلم نے فصلوں کی باقیات جلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

اینٹوں کے بھٹوں کو 'زِگ زیگ' ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر بند کرنے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔ تعمیراتی مقامات پر دھول کو روکنے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔شہریوں میں سموگ کے مضر اثرات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مؤثر مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے تمام محکمے باہمی تعاون کو فروغ دیں اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام اقدامات کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :