Live Updates

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے افسران و جوان شہریوں کی خدمت میں پیش پیش

دوران ڈیوٹی والدین سے بچھڑنے والی بچی کو تلاش کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا،ورثا کااظہارتشکر

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے افسران و جوان شہریوں کی خدمت میں پیش پیش،دوران ڈیوٹی والدین سے بچھڑنے والی بچی کو تلاش کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا،بچی ملنے پر ورثا نے ٹریفک افسران سے اظہار تشکر اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات صادق آباد سیکٹر میں سینئر ٹریفک وارڈن عمران خان منہاس اور ٹریفک وارڈن تصور اور سجاد کو دوران ڈیوٹی ملی جو کہ کراچی سے اپنے رشتہ داروں کے پاس آئی تھی جسے سیکٹر انچارج نے اپنی تحویل میں لے کر مختلف پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے والدین کی تلاش کر کے انکے حوالے کر دیا۔

گمشدہ بچی ملنے پر والدین نے انچارج ٹریفک صادق آباد سیکٹر اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے ٹریفک افسران کے خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے تعریفی سڑیفیکیٹ اور نقد انعام دیتے ہوئے کہا کہ محنتی اور ایماندار افسران و جوان محکمہ پولیس کا فخر ہیں ،انکی ایمانداری اور خدمت کا جذبہ ہی انھیں دوسروں سے منفرد کرتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب پولیس ایپ میں روزانہ کی بنیاد پر گمشدہ افراد کا ڈیٹا اپلوڈکیا جاتا ہے،گمشدہ افراد کے لواحقین پنجاب پولیس کی اپلیکیشن میں میرا پیارا فیچر سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات