بچوں کی پرورش سماجی فریضہ قرار،عالمی ماہرین کا اے کے یو کانفرنس میں اعلان
مستقبل پارلیمانوں یا کارخانوں میں نہیں بنتا بلکہ ان محفوظ، پرورش یافتہ اور روشن فضاوں میں بنتا ہے ،سید سردار شاہ
بدھ 15 اکتوبر 2025 21:00
(جاری ہے)
اس سے ایک بڑا سوال پیدا ہوتا ہے ہم اپنے بچوں کو کس دنیا میں پروان چڑھا رہے ہیں میڈیاکارپوریشنز اور ریاست کی اس میں کیا ذمہ داری ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کی یہ گفتگو اس خیال کو ازسرِ نو زندہ کرے گی کہ بچوں کی پرورش دراصل ایک سماجی عمل ہے۔
ابتدائی مکالموں میں اس ذمہ داری کے اخلاقی پہلووں پر بھی روشنی ڈالی گئی خصوصا موجودہ عالمی چیلنجز جیسے عدم مساوات، ڈیجیٹل دبااور ماحولیاتی بے چینی کے تناظر میں۔ ڈاکٹر لن وولبرٹ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، فری یونیورسٹی ایمسٹرڈیم نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ جب انسان خود دنیا کے بیشتر مسائل کا سبب بن چکا ہے تو وہ کس طرح بہتر انسانوں کی پرورش کا دعوی کر سکتا ہی پہلے دن کے سیشنز میں زمینی مسائل پر براہِ راست بات کی گئی۔ Raising Resilient Learners in a Digital and Divided World کے عنوان سے ایک پراثر پینل ڈسکشن میں ہارون یاسین(سی ای او تعلیم آباد)اور برون وین میک گراتھ(گلوبل پروگرام مینیجر، آغا خان فانڈیشن)نے تعلیم اور خاندانی نظام کے ذریعے بچوں میں لچک، ہمدردی، اور تنقیدی سوچ پیدا کرنے کے عملی طریقوں پر گفتگو کی۔اس کے بعد پینل Beyond Survival: Shaping Safe and Supportive Spaces for the Modern Child میں بچوں کے لیے محفوظ اور جامع ماحول کی ضرورت پر بات کی گئی، جس میں عمیر احمد،سی ای او NOWPDP))، معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمود مغل، ڈاکٹر نرگس اسد (انٹرم چیئر، ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری)اور ڈاکٹر فوزیہ پروین(ماحولیاتی سائنسدان، اے کے یو)نے شرکت کی۔آگے بڑھتے ہوئے، کانفرنس کا محور فلسفیانہ سوال کیوں سے عملی پہلوکیسے کی طرف منتقل ہوگا، جس کا مقصد عملی راہیں اور عملی منصوبہ بندی کا خاکہ تیار کرنا ہے۔مباحثوں میں جدید دور کے بچپن کو تشکیل دینے والے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جائے گا، جن کا آغاز ابتدائی بچپن کی تعلیم اور نگہداشت کے جدید ماڈلز سے کیا جائے گا۔مزید سیشنز میں معاشی تفاوت کی تلخ حقیقتوں پر بات کی جائے گی، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور میڈیا کے دو دھاری اثرات کو سمجھنے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کے تحفظ اور اخلاقی تربیت کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا جائے گا۔بالآخر، کانفرنس کا مقصد شمولیت کی فوری ضرورت کو اجاگر کرنا اور ان بنیادی صلاحیتوں اور رویوں کو ازسرِ نو متعین کرنا ہے جو زندگی بھر سیکھنے اور تبدیلی کے مطابق ڈھلنے کے لیے ضروری ہیں۔ اس موقع پر فن، انسانی علوم اور تخیل کے کلیدی کردار پر خصوصی زور دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
شاہراہِ فیصل پر لین خلاف ورزیوں کے خلاف فیس لیس کارروائی، دو روز میں 169 ای چالان جاری
-
سعودی عرب کا گوادر سمیت پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کا عندیہ
-
سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح، پتریاٹہ چیئر لفٹ عارضی طور پر بند، نیا رسہ نصب ہونے کے بعد دوبارہ فعال کی جائیگی
-
صدر واہ پولیس کی کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، درجنوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد
-
کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس اچانک معطل
-
ملک میں آئندہ 3ماہ کم بارشیں، شدید گرمی اور پانی کی قلت کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
-
لاہورمیں قربانی کا گوشت اکٹھا کرنے والے باپ بیٹے نے ایک کروڑ سے زائد کی واردات کر ڈالی
-
پنجاب صاف پانی اتھارٹی کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم جدید خطوط پر استوار، 100 موٹر سائیکلز پر مشتمل اسکواڈ بنانے کا فیصلہ
-
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر 15 اضلاع میں نکاسی آب کے جاری منصوبوں بارے جائزہ اجلاس
-
محرم الحرام میں امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے "کاروانِ امن" کا تحصیل سلانوالی ، ساہیوال اور شاہپور کا دورہ
-
بچوں کیساتھ جنسی جرائم میں ملوث 15 افراد کو مجموعی طور پر 188 سال قید
-
سردار نصیر احمد موسیانی بڑے قبائلی رہنما ،ساتھ پیش آنیوالا واقعہ افسوسناک ہے، نواب ثنا اللہ خان زہری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.