ملک میں آئندہ 3ماہ کم بارشیں، شدید گرمی اور پانی کی قلت کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
بدھ 3 جون 2026 20:55
(جاری ہے)
بلوچستان میں بارشوں کی کمی 71 فیصد رہی جبکہ گلگت بلتستان میں بارشیں معمول سے 33 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئیں،جون 2026 کے لیے جاری ماہانہ پیش گوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول کے برابر یا معمول سے کچھ کم رہنے کا امکان ہے۔
سب سے زیادہ کمی شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بعض ملحقہ علاقوں میں متوقع ہے۔ اس کے برعکس گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ بحرالکاہل میں ایل نینو کی صورتحال دوبارہ فعال ہو چکی ہے اور آئندہ مہینوں میں اس کے برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ بحر ہند کا ڈائپول فی الحال غیر جانبدار مرحلے میں ہے۔ ان موسمی عوامل کے باعث بارشوں کی جغرافیائی تقسیم غیر متوازن رہ سکتی ہے۔جون کے دوران ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی خیبرپختونخوا میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کا رجحان نمایاں ہو سکتا ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت اور ہیٹ ویوز کے امکانات بڑھ جائیں گے۔مارچ تا مئی 2026 کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 148 ملی میٹر بارش ہوئی جو معمول سے 26 فیصد زیادہ رہی، جبکہ اوسط درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب میں اس عرصے کے دوران بارشیں 31 فیصد اور سندھ میں 106 فیصد زیادہ رہیں، تاہم آئندہ جون تا اگست کے عرصے میں صورتحال مختلف رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جون تا اگست 2026 کے دوران پنجاب، سندھ، زیریں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ شمالی علاقوں، خصوصا گلگت بلتستان، شمالی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارشیں معمول کے برابر یا اس سے زیادہ رہ سکتی ہیں۔ شمال مشرقی پنجاب میں بارشوں کی کمی سب سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ بارشوں میں کمی کے باعث خریف فصلوں کی بوائی اور ابتدائی نشوونما متاثر ہو سکتی ہے جبکہ آبپاشی کے لیے پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب شمالی علاقوں میں زیادہ بارشیں، برف پگھلنے کے عمل میں تیزی اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (گلوف)کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، جس سے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات پیدا ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق شدید گرمی، وقفے وقفے سے بارشوں اور نمی میں اضافے کے باعث ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔ اسی طرح درجہ حرارت کے شدید فرق کے نتیجے میں گرد آلود آندھیاں، تیز ہوائیں اور ژالہ باری کے واقعات بھی فصلوں، باغات اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
شاہراہِ فیصل پر لین خلاف ورزیوں کے خلاف فیس لیس کارروائی، دو روز میں 169 ای چالان جاری
-
سعودی عرب کا گوادر سمیت پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کا عندیہ
-
سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح، پتریاٹہ چیئر لفٹ عارضی طور پر بند، نیا رسہ نصب ہونے کے بعد دوبارہ فعال کی جائیگی
-
صدر واہ پولیس کی کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، درجنوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد
-
کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس اچانک معطل
-
ملک میں آئندہ 3ماہ کم بارشیں، شدید گرمی اور پانی کی قلت کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
-
لاہورمیں قربانی کا گوشت اکٹھا کرنے والے باپ بیٹے نے ایک کروڑ سے زائد کی واردات کر ڈالی
-
پنجاب صاف پانی اتھارٹی کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم جدید خطوط پر استوار، 100 موٹر سائیکلز پر مشتمل اسکواڈ بنانے کا فیصلہ
-
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر 15 اضلاع میں نکاسی آب کے جاری منصوبوں بارے جائزہ اجلاس
-
محرم الحرام میں امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے "کاروانِ امن" کا تحصیل سلانوالی ، ساہیوال اور شاہپور کا دورہ
-
بچوں کیساتھ جنسی جرائم میں ملوث 15 افراد کو مجموعی طور پر 188 سال قید
-
سردار نصیر احمد موسیانی بڑے قبائلی رہنما ،ساتھ پیش آنیوالا واقعہ افسوسناک ہے، نواب ثنا اللہ خان زہری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.