سوات، کانجو ٹائون شپ میں رکشہ ڈرائیور قتل کیس کے ملزمان گرفتار

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) سوات میں کانجو پولیس نے ٹان شپ روڈ پر رکشہ ڈرائیور کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چند روز قبل شانگلہ کے رہائشی اور مینگورہ امانکوٹ میں مقیم رکشہ ڈرائیور لقمان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔ جدید طریقہ تفتیش اور معلوماتی شواہد کی بنیاد پر پولیس نے ملزمان ابرار، اظہار اور محبوب کو گرفتار کیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قتل کی وجہ کو زن تنازعہ قرار دیاہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔