کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے ریسٹورنٹس پر پابندی عائد

تمام ہوٹلزاور باربی کیو والوں کو 15 روزکے اندر سکشن ہوڈز لگانے کا حکم دیدیاگیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پنجاب میں کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے ریسٹورنٹس پر پابندی عائد کردی گئی ۔تمام ہوٹلزاور باربی کیو والوں کو 15 روزکے اندر سکشن ہوڈز لگانے کا حکم دیا گیا ۔ دھواں، چکنائی اور بدبو پھیلانے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔حکم عدولی پرہوٹل مالکان کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم ہو گئی ہیں جنہیںچیکنگ کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماحول خراب کرنے والے ریسٹورنٹس کی کوئی گنجائش نہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ای پی اے مشترکہ کارروائیاں کریں گے۔پنجاب بھر میں فضائی آلودگی برداشت نہیں کی جائے گی،15 روزمیں سکشن سسٹم نہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :