بلوچستان کابینہ کااجلاس (آج)ہوگا

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) بلوچستان کابینہ کا اجلاس (آج)جمعرات کودن گیارہ بجے طلب کرلیا گیا اجلاس میں 41 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گااجلاس میں کوئٹہ بی آر ٹی منصوبے کی فیزیبلٹی کی تیاری ،،صوبے کیلئے گندم کی خریداری کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔محکمہ نظم ونسق کے نوٹی فیکشن کے مطابق بلوچستان کابینہ کا اجلاس (آج)جمعرات کو گیارہ بجے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہوگا ،اجلاس میں صوبائی وزراء اور مشیر شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کابینہ کے اجلاس میں 41 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، کابینہ کے اجلاس میں صوبے کے پارکس ، پہاڑوں، شاہراؤں، عمارات، کے نام تجویز کرنے اور بلوچستان انرجی کمپنی کے سی ای او کی منظوری دی جائے گی بلوچستان کنٹرول آف نارکوٹکس بل ،مائنز اینڈ منرل کے شعبیکو انڈسٹریز کا درجہ دینے اور جنسی زیادتی کے کیسسز کے تحقیقات کے لیے خصوصی ادارے کے قیام کی منظوری دی جائے گی، کابینہ کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کے تعیناتی کے معیار کا تعین کرنے اور دفعہ 144 کے قانون میں تبدیلی کے لیے ایکٹ کی منظوری دی جائے گی۔