چمن ، افغان طالبان کی سولین آبادی پر گولہ باری سے دو شہری شہید ،سات زخمی

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) چمن میں پاک افغان کشیدیگی کے دوران افغان طالبان کی سولین آبادی پر گولہ باری سے دو شہری شہید جبکہ سات زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب الرحمن بنگلزئی نے بتایا کہ بدھ کو چمن شہر کے سرحدی سے قریبی علاقوں میں طالبان نے گولے اور فائرنگ کر کے عام آبادی کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر دو عام شہری شہید جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایاکہ متعدد گھروں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیا ۔