ڈونلد ٹرمپ کی سی آئی اے کو وینزویلا میں خفیہ آپریشن کی اجازت، نکولس مادورو پرعالمی دباؤ میں اضافہ

جمعرات 16 اکتوبر 2025 09:10

واشنگٹن/کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خلاف خفیہ آپریشنز کے لیے اپنی سی آئی اے کو اجازت دے دی ہے، جس سے مادورو پر عالمی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی جزوی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ وینزویلا میں موجود منشیات سمگلنگ نیٹ ورکس اور مادورو کے "نارکوکارٹیل" کے خلاف کارروائیاں بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے مادورو کی گرفتاری کے لیے انعام کی رقم 50 ملین ڈالر تک بڑھا دی ہے اور بحیرہ کیریبین میں منشیات لے جانے والی کشتیوں پر حملے بھی تیز کر دیے ہیں۔وینزویلا کی حکومت نے امریکی مداخلت کو سختی سے مسترد کیا ہے اور ملک بھر میں فوجی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے کا مقابلہ کیا جا سکے۔بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی یہ کارروائی خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے اور عالمی سطح پر حالات کو مزید نازک بنا سکتی ہے۔