ٹماٹر لوڈ کرکے ٹانک جانےوالے ڈرائیورکو ڈیرہ ژوب روڈ سگو کے قریب 10سے 12مسلح ملزمان نے ڈرائیور سے نقدی ، موبائل اور ڈاٹسن ڈالا چھین لیا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 17:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے ڈاٹسن ڈالا پر ٹماٹر لوڈ کرکے ٹانک جانےوالے ڈرائیورکو ڈیرہ ژوب روڈ سگو کے قریب 10سے 12مسلح ملزمان نے ڈرائیور سے نقدی ، موبائل اور ڈاٹسن ڈالا چھین لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ درابن میں 24سالہ محمد ریاض ولد عظمت خان شیرانی سکنہ درابن نے 392ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے میں اپنی ڈاٹسن ڈالا نمبرKQ45796ماڈل 1994برنگ سرخ پر قلعہ سیف اللہ سے ٹماٹر لوڈ کرکے ٹانک جا رہا تھا کہ ڈیرہ ژوب روڈ سگو پل پہنچاتو روڈ پر 10سے12نامعلوم ملزمان جوکہ کلاشنکوف اور پستول سے مسلح کھڑے تھے جنہوں نے مجھے رکنے کا اشارہ کیا، میں رکا تو مجھے نیچے اترنے کا کہا ، میں نیچے اترا تو مسلح ملزمان نے میری آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور میرے دونوں ہاتھ پیچھے سے رسی سے باندھ دیئے۔

میری جیب میں موجود رقم 16ہزار روپے ، شناختی کارڈ، ڈرائیورنگ لائسنس اور ٹچ موبائل چھین لئے اور میرا ڈاٹسن ڈالا نامعلوم مقام کی جانب لے گئے اور مجھے نزدیکی جنگل میں چھوڑ دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔\378