Live Updates

صوابی، زبانی تکرار پر افغان مہاجر نے چچا زاد بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزم گرفتار

جمعرات 16 اکتوبر 2025 21:39

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) افغان مہاجر کیمپ برہ کئی میں زبانی تکرار پر افغان مہاجر نے چھری سے وار کرکے اپنے چچا زاد بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل چھری سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق گل ولی سکنہ افغانستان حال افغان مہاجر کیمپ برہ کئی نے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے چچازاد بھائی ہارون نے زبانی تکرار پر ہوٹل میں ان پر چھری سے وار کرکے شدید ژخمی کیا ، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل صوابی اعجاز آبازئی کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ صوابی سیف اللہ خان نے پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور صرف 24گھنٹوں کے اندر ملزم ہارون ساکن افغانستان حال برہ کئی کیمپ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل چھری بھی برآمد کرلی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات