فیسکو کی جانب سے ملازمین کے لئے عمرہ قرعہ اندازی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:24

فیسکو کی جانب سے ملازمین  کے لئے عمرہ  قرعہ اندازی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) چیف انجینئرپلاننگ اینڈ ڈیزائن فیسکوعامر محبوب الٰہی نے کہا کہ پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے مثبت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور عمرہ قرعہ اندازی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے پی اینڈ ڈی ڈائریکٹوریٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت عمرہ قرعہ اندازی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران اس روایت کو خوش آئند قرار دیا اورامیدظاہر کی کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا تاکہ مزید ملازمین کو یہ سعادت حاصل کرنے کا موقع ملے۔

(جاری ہے)

بعدازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ربیعہ صدیق نے عمرہ قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کی سعادت کے لئے ٹیلی فون آپریٹر انصرعلی اور ایچ ڈی ایم عرفان عزیز کے ناموں کا اعلان کیا۔ چیف انجینئر عامر محبوب الٰہی، پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے افسرا ن اور ملازمین نے انصرعلی اورعرفان عزیز کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی چوہدری محمد سلیم اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور دنیا بھر میں امن و خوشحالی کی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :