ترکیہ میں فضائی آلودگی سے ایک سال کے دوران 62 ہزار اموات

یہ مسئلہ برسوں سے برقرار ہے اور اب اس کے اثرات خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں،ماحولیاتی تنظیم

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:12

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) ترکیہ میں ماحولیاتی تنظیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں فضائی آلودگی کے باعث صرف ایک سال کے دوران 62 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ماحولیاتی تنظیم حقوقِ صاف ہوا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ مسئلہ برسوں سے برقرار ہے اور اب اس کے اثرات خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں ترکیہ میں فضائی آلودگی کے نتیجے میں 62 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔ماحولیاتی تنظیم ڈاکٹرز فار دی انوائرمنٹسے وابستہ ماہرِ صحت چیڈم چاغلایان نے کہا کہ 2.5 مائیکرون کے ذرات پھیپھڑوں سے خون کی شریانوں تک پہنچ سکتے ہیں،اسی لیے ان باریک ذرات سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے، جو عالمی سطح پر سالانہ تقریبا 78 لاکھ اموات کا سبب بنتی ہے۔