محکمہ لائیو سٹاک کی مویشی پال حضرات کو جدید رجحانات سے استفادہ کی ہدایت

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آبادڈاکٹرندیم بدرنے جانوروں کی گوشت و دودھ کی ضروریات کو پورا کرنے اور لائیو سٹاک سے بھاری منافع کے حصو ل کیلئے مویشی پال حضرات کو جدید رجحانات سے استفادہ کرنے کامشورہ دیاہے اورکہاہے کہ چونکہ محکمہ نے اس ضمن میں فری ہیلپ لائن کا اجرا کررکھاہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز کسی بھی قسم کی رہنمائی، مشاورت، معلومات یا مسئلہ کی صورت میں صبح 9سے شام5بجے تک فری ہیلپ لائن 0800-78685-78686 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ غیر نسلی ا ور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے فربہ جانور حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بڑے معیاری گوشت کے حصول کیلئے محکمہ کی ہدایات پر عمل اور جانوروں و مویشیوں کو کرم کش ادویات کی فراہمی بھی ضروری ہے تاکہ صحتمند جانوروں کے زریعے صحت مند گوشت کا حصول یقینی ہو سکے۔