Live Updates

ملتان،پی ایچ اے کا گرین بیلٹس اورمعروف چوکوں پرسدا بہاراورموسمی پھولوں و پودوں کی شجرکاری مہم کا آغاز

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)ملتان نے شہر کو سرسبزوشاداب بنانے کے لیے گرین بیلٹس اورمعروف چوکوں پرسدا بہاراورموسمی پھولوں و پودوں کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ، اس منصوبے کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر جسٹروفا، چاندنی، میری گولڈ، ڈوراف، ایسپیراگراس، ایری سین، فائیکس سٹار لائٹ، ایکلیفا اور ڈرائیسینیا جیسے خوبصورت پودے لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس، چوکوں اور پارکوں کی تزئین و آرائش کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، یہ تمام سرگرمیاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گرین وژن کے تحت انجام دی جا رہی ہیں تاکہ شہرکی قدرتی خوبصورتی کو مزید نکھاراجا سکے۔ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اورخوبصور تی میں بہتری کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جو مختلف مقامات پرمستعدی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر اور دسمبر میں شہر کے پارک اور گرین بیلٹس رنگا رنگ پھو لوں سے سجے ہوں گےجو شہریوں کے لیے دلکش منظر پیش کریں گے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات