کاشتکار یکم نومبر سے 20 نومبر تک گندم کی کاشت ہر صورت مکمل کر لیں،سینئر زراعت آفیسر

جمعہ 17 اکتوبر 2025 14:00

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) سینئر زراعت آفیسر جام فاروق احمد نے کہا ہے کہ کاشتکار حضرات یکم نومبر سے 20 نومبر تک گندم کی کاشت ہر صورت مکمل کر لیں۔ یہ بات انہوں نے مرکز مظفرگڑھ نے موضع دوآبہ میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ گندم کی زیادہ پیداوار لینے کےلئے کاشتکار یکم نومبر سے 20 نومبر تک گندم کی کاشت یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی کاشت کےلئے اچھی اقسام کے انتخاب ، مناسب شرح بیج کے استعمال ، بروقت کاشت بذریعہ ڈرل ، کھادوں کے متناسب استعمال ، جڑی بوٹیوں کے مربوط کنٹرول اور گندم کی نازک مراحل پر آبپاشی سے کسان حضرات زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کاشتکاروں کی رہنمائی کےلئے ہر وقت حاضر ہیں، کاشتکار اپنے مسائل کے حل کئے اپنے نزدیکی زراعت آفس میں بھی تشریف لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق شعبہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے محکمہ زراعت ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :