ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں، ڈپٹی کمشنربھکر

جمعہ 17 اکتوبر 2025 14:00

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے کہا ہےکہ تمام متعلقہ محکمہ جات انسداد ڈینگی کےحوالہ سے سرگرمیوں کوعملی طورپر مو ئثر اور فعال بنائیں اورفیلڈ میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائےجائیں۔انہوں نےکہا کہ بو گس اور کاغذی کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کےاجلاس سےخطاب کر تے ہو ئے کیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کوہدایات جاری کی کہ ضلع بھر میں ویکٹر سرویلنس،ہاٹ سپاٹس رسک ایریاز اوران آؤٹ ڈور سرگرمیوں کی موئثر مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ سست رو کارکردگی کےحامل محکموں کے افسران فعال انداز میں اپنی سونپی گئی زمہ داریوں کو کماحقہ طور پرادا کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہان پر واضح کیا کہ اپنے اپنے دفاتر کی سائیڈز ایریا،چھتوں اور دیگر سپاٹ کو روزانہ کی بنیاد پرصاف کروائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل قبول ہوگی۔

انہوں نے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ ہفتہ انسداد ڈینگی کےحوالہ سے مربوط و موثر انتظامات یقینی بنائے جائیں اور عوام الناس کو ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں بھرپور آگاہی فراہم کی جائے۔انہوں نے متعلقہ زمہ داران کو مزید ہدایات جاری کیں کہ باقاعدگی سےصنعتی،کمرشل اداروں،نرسریوں،گوداموں،ٹائر شاپس اور دیگر سپارٹس کو چیک کر یں اورانسدادڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام محکموں کے مو بائل یوزرز اس حوالہ سے کی گئی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے اپ لوڈ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے انٹومالوجسٹ کو ہدایت کی ضلع میں جہاں سے بھی لاروا کی موجودگی رپورٹ ہوتو اسکی تلفی کیلئے فوری اقدامات بروئے کارلائیں۔\378

متعلقہ عنوان :