ایرانی صدر کی سائیکل چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل

جمعہ 17 اکتوبر 2025 16:26

ایرانی صدر کی سائیکل چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہیں سرکاری حکام کے ہمراہ سائیکل کی سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو گزشتہ روز کی ہے جب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے صوبہ اصفہان میں کئی سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ سائیکل کی سواری کی۔ویڈیو میں ایرانی صدر کو انتہائی خوشگوار موڈ میں سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ دیگر حکام اور ان کا سکیورٹی اسٹاف بھی سائیکل پر ان کے ارد گرد ہیں اور پیچھے آرہے ہیں۔