ایس ایم افضل میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا فائنل جواد کرکٹ کلب نے94رنز سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 21:48

ایس ایم افضل میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا فائنل جواد کرکٹ کلب نے94رنز ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) ایس ایم افضل میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ2025کا فائنل جواد کرکٹ کلب نے94رنز سے جیت کرٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں کھیلنے جانیوالے فائنل میچ میں جوادکرکٹ کلب کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کاؤنٹی سٹارکرکٹ کلب کو 200رنز کا ہدف دیا۔

جواد کرکٹ کلب کی جانب سے آصف فاروق نے 46گیندوں پر83رنز،کپتان جہانزیب نوید نے 16گیندوں پر27رنز،عبداللہ زبیر نے23گیندوں پر25رنز اور محسن جون نے 15گیندوں پر22رنز بنائے۔کاؤنٹی سٹار کرکٹ کلب کی جانب سے ابرار احمد نے چار اوور میں 38رنزدیکر دو کھلاڑیوں کو، مسیب طارق نے تین اوور میں 21رنز دیکر دو کھلاڑیوں جبکہ محمد فراز نے چار اوور میں 48رنز دیکر ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں کاؤنٹی سٹار کی ٹیم 105رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواد کرکٹ کلب کے لیفٹ آرم سپنر ساجد علی نے چار اوور میں 4رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کامران عرف کامی نے چار اوور میں 31رنز دیکر 3کھلاڑیوں جبکہ محمد فیضان نے2.3اوور میں 26رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹی ٹونٹی ایس ایم افضل میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا فائنل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ کے مین آف دی میچ آصف فاروق قرار پائے جبکہ ٹورنامنٹ کے بیسٹ باولر ساجد علی قرار پائے جنہوں نے چھ میچوں میں 17کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چیف ایگزیکٹو جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس شیخ جواد افضل،شیخ عماد افضل،جنرل منیجر میاں ندیم اشرف،میاں رضوان الحق،سابق ٹیسٹ پلیئر محمد سلیمان،میاں نعیم اشرف،میاں نوید نذیر،میاں کاشف فرید،فرخ محمود،مقصود احمد،حافظ امین الحق نے ٹورنامنٹ جیتنے پر ٹیم پلیئرز کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :