امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی کو واٹس ایپ پر جاسوسی سافٹ ویئر نصب کرنے سے روک دیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 15:19

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) امریکی عدالت نے اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی این ایس او گروپ پر جاسوسی سافٹ وئیر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم 168 ملین ڈالر کے ہرجانے کو کم کرکے صرف 4 ملین ڈالر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ جج فیلس ہیملٹن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ این ایس او گروپ کا رویہ مالی جرمانے کے لیے درکار غیر معمولی سنگینی کے معیار پر پورا نہیں اترتا تاہم عدالت نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کمپنی کا طرز عمل ناقابلِ تلافی نقصان کا باعث بن رہا ہے اور چونکہ یہ سرگرمیاں جاری ہیں، اس لیے واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے حق میں پابندی کا حکم جاری کیا گیا۔