سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بار کونسل کے انتخابات کی فیس میں اضافے کیخلاف درخواست مسترد کردی

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بار کونسل کے انتخابات کی فیس میں اضافے کیخلاف درخواست مسترد کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں سندھ بار کونسل کے انتخابات کی فیس میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ریٹرننگ افسر نے نامزدگی فیس 25 ہزار سے بڑھا کر دو لاکھ کردی ہے۔

(جاری ہے)

اسی نوعیت کی ایک اور درخواست پر عدالت نے اضافہ معطل کردیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا درخواست گزار نے پرانی نامزدگی فیس جمع کروادی ہی وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزار نے نامزدگی فیس جمع نہیں کروائی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر لگتا ہے درخواست گزار کا انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں ہے۔ آرٹیکل 199 کے تحت درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔ عدالت نے اضافے کیخلاف درخواست مسترد کردی۔