گوجرانوالہ،سموگ کے تدارک اور ڑیادہ گندم اگاؤ مہم کے حوالے سے کسانوں اور عوام میں آگاہی پروگرام کاانعقاد

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 17:37

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) محکمہ زراعت (توسیع)تحصیل گوجرانوالہ کے زیر اہتمام موضع پیپناکھہ تحصیل و ضلع گوجرانوالہ میں کسانوں کیلئے زیادہ گندم آگاؤ اور سموگ کنٹرول کے سلسلہ میں ایک بڑا پروگرام منعقد کہاگیا۔پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت( توسیع) گوجرانوالہ محمد اعظم مغل نے سموگ کے تدارک اور ڑیادہ گندم اگاؤ مہم کے حوالے سے کسانوں اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے کہا کہ سموگ کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے کھیتوں میں فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ عمل نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ زمین کی زرخیزی پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کسانوں کو جدید زرعی مشینری اور آلات رعایتی نرخوں پر فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ فصلوں کی باقیات کو بہتر طور پر تلف کر سکیں۔

(جاری ہے)

گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں محمد اعظم مغل نے بتایا کہ امسال زیادہ پیداوار کے لیے تصدیق شدہ بیج، متوازن کھادوں کا استعمال اور بروقت آبپاشی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ محکمہ زراعت کی ٹیموں سے قریبی رابطہ رکھیں اور جدید زرعی سفارشات پر عمل کریں تاکہ زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پی ڈبلیو کیو سی پی)گوجرانوالہ جناب غلام غوث نے کہا کہ سموگ کا تدارک اجتماعی ذمہ داری ہے، عوام، کسان اور ادارے سب مل کر ہی اس چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ \378

متعلقہ عنوان :