سرگودھا، رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم، 55 سالہ شہری جاںبحق ، 2 خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی

اتوار 19 اکتوبر 2025 11:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں 55 سالہ شہری جانبحق اور 2 خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا فیصل آباد روڈ پر قصبہ لالیاں سے کالوال روڈ ریاض آباد کے قریب رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں چک جودھ کا 55 سالہ شہری ابراہیم جانبحق اور 2 خواتین سمیت تین افراد ریاض آباد کی 50 سالہ نسرین بی بی،25 سالہ عارفہ اور 30 سالہ حسن شدید زخمی ہو گے جن کو ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے متوفی ابراہیم سکنہ چک جودھ کی نعش ورثا کے سپرد کر دی گئی اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔