تھانہ سول لائنز پولیس کارروائی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ارکان گرفتار

اتوار 19 اکتوبر 2025 14:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) تھانہ سول لائنز پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 5 مسروقہ موٹر سائیکلیں، لاکھوں روپے مالیت کے 12 موبائل فون، 45 ہزار روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق زیر حراست گینگ کے ارکان مختلف وارداتوں میں ملوث تھے اور کچھ عرصہ قبل ایک کریانہ سٹور میں ڈکیتی کی واردات بھی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے بتایا کہ زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایس پی پوٹھوہار نے واضح کیا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔