ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کارروائیااں ،مجموعی طور پر13 ملزمان گرفتار

اتوار 19 اکتوبر 2025 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف مسلسل کریک ڈائون جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گزشتہ روز کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں4 اسٹریٹ کرمنلز بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سی4 پسٹلز بمعہ ایمونیشن،2 موبائل فون اور1700 نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ ٹیپو سلطان، جمشید کوارٹرز، مبینہ ٹائون اور سہراب گوٹھ کے علاقوں سے عمل میں لائی گئیں۔ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے ملزمان کو متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں فردین، وقاص، سید معیز، محمد واجد، شہباز، زبیر، علی، شکیل، وحید علی، حمزہ، اکرام، فہد اور گل خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :