سول ڈیفنس انفورسٹمنٹ ٹیم فیصل آباد کی کھلے پٹرول کی فروخت کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے مالکان کے خلاف کارروائیاں

اتوار 19 اکتوبر 2025 17:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) سول ڈیفنس انفورسٹمنٹ ٹیم نے فیصل آباد میں کھلے پٹرول کی فروخت کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے مالکان کے خلاف کی کارروائیاں کرتے ہوئے دکانیں سیل،غیر قانونی پٹرول ڈبہ اسٹیشنز ختم کئے اور سامان ضبط کرلیا۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس آفیسر رانا عباس کی زیر نگرانی سول ڈیفنس ٹیموں نیکھلے پٹرول کی فروخت کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے مالکان کے خلاف سخت کار روائی عمل میں لاتے ہوئے ڈی ٹائپ پل،کوریاں پل سمندر ی روڈ،جھال انڈرپاس عبداللہ پور،سوساں روڈ،بسم اللہ چوک مدینہ ٹاؤن،نزد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی جناح کالونی اور غلام محمد آبادکے علاقوں میں کھلے پٹرول کی فروخت کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 10ڈبہ اسٹیشنز کو ختم اور سامان لکڑی کاؤنٹر، پٹرول سکیلز، پلاسٹک کین وغیرہ کو قبضہ سرکار میں لیا گیا۔

مزید 2پٹرول ایجنسیز کو بھی سیل کر دیا گیا۔