راولپنڈی،ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے دو ارکان گرفتار

5 مسروقہ موٹر سائیکل،لاکھوں مالیت کے 12 موبائل فون و مسروقہ رقم 45 ہزار ،اسلحہ برآمد

اتوار 19 اکتوبر 2025 17:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) تھانہ سول لائنز پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ارکان گرفتارکرکی5 مسروقہ موٹر سائیکل،لاکھوں روپے مالیت کے 12 موبائل فون و مسروقہ رقم 45 ہزار روپے اوراسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا،5 مسروقہ موٹر سائیکل،لاکھوں روپے مالیت کے 12 موبائل فون و مسروقہ رقم 45 ہزار روپے اوراسلحہ برآمدہوا،زیر حراست گینگ نے کچھ عرصہ قبل کریانہ سٹور میں بھی ڈکیتی کی واردات کی تھی، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،گینگ کے ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔