دیوالی روشنی اور امید کا تہوار ہے، جو ہمیں باہمی احترام، رواداری اور اتحاد کی اقدار کو فروغ دینے کی یاد دلاتا ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

پیر 20 اکتوبر 2025 14:00

دیوالی روشنی اور امید کا تہوار ہے، جو ہمیں باہمی احترام، رواداری اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دیوالی کے موقع پر پاکستان بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دیوالی روشنی اور امید کا تہوار ہے، جو ہمیں باہمی احترام، رواداری اور اتحاد کی اقدار کو فروغ دینے کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دعا ہے دیوالی کا یہ تہوار سب کے لیے خوشیوں، امن اور خوشحالی کا پیغام لائے اور ہمارے معاشرے میں بھائی چارے اور باہمی احترام کے رشتوں کو مزید مضبوط بنائے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کا کردار قومی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور بین المذاہب ہم فہمی کے فروغ میں نہایت اہم ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان آئین میں درج تمام شہریوں کے مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور باعزت زندگی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔