سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کا جلدانخلا یقینی بنانے کی ہدایت

منگل 21 اکتوبر 2025 09:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2025ء) سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت لا اینڈ آرڈراور سکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا اور غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی بارے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان کے مطابق سی سی پی او نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کا جلدانخلا یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس افسران کو غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی کےلئے سرچ آپریشنز کا حکم دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سپروائزری افسران غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی کےلئے سرچ آپریشنز کو لیڈ کریں،شہری اپنا قانونی اسلحہ ایک ماہ میں پولیس خدمت مراکز سے رجسٹر کروائیں، اسلحے کی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈان کیا جائے۔سی سی پی او نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کےلئے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کیا جائے، لاہور کو غیر قانونی اسلحے سے پاک کریں گے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن ،ڈی آئی جی آپریشنز، سمیت سرکل افسران نے شرکت کی۔