پی آر اے کی آگاہی مہم کے تحت مختلف شہروں میں سرگرمیاں جاری

منگل 21 اکتوبر 2025 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی آگاہی مہم کے تحت مختلف شہروں میں سرگرمیاں جاری ہیں۔لاہور، گوجرانولہ اور ملتان میں مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی گئی،انوائسز کی جانچ کے دوران سیلز ٹیکس انوائسز جاری نہ کرنے اور ای آئی ایم ایس استعمال نہ کرنے پر موقع پر جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ای آئی ایم ایس کی خلاف ورزی پر متعدد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو وارننگ نوٹسز اور جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

کمشنر پی آر اے ملتان کے دفتر میں شادی ہالز اور مارکیز ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس بھی ہوا،عہدیداران کو ای آئی ایم ایس کے نفاذ اور باقاعدہ ٹیکس ادائیگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں نئی تعمیر شدہ اداروں کی رجسٹریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایسوسی ایشن نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاہم حالیہ سیلاب سے کاروبار میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔