Live Updates

حکومت کی خارجہ محاذ پر کارکردگی شاندار رہی ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

منگل 21 اکتوبر 2025 21:38

حکومت کی خارجہ محاذ پر کارکردگی شاندار رہی ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی خارجہ محاذ پر کارکردگی شاندار رہی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان نے عالمی برادری میں شناخت اور احترام حاصل کیا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب خارجہ سفارت کاری کے باعث آج پاکستان دنیا میں ایک باوقار مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج دنیا پاکستان کو احترام اور اعتماد کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کے تحفظ اور عوام کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف کسی سرحد پار کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ صرف وہ افغان شہری جن کے پاس درست ویزے ہوں گے، پاکستان میں قیام کرسکیں گے، جبکہ غیر قانونی یا بغیر دستاویزات کے افراد کو اب مزید اجازت نہیں دی جائے گی۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات