محکمہ موسمیات نے 2026 کے سورج اور چاند گرہن کا شیڈول جاری کردیا

آئندہ برس دو بارسورج اوردو بارچاند گرہن ہوگا،17 فروری کو سورج گرہن ہو گا،پاکستان میں نظرنہیں آئیگا، محکمہ موسمیات

بدھ 29 اکتوبر 2025 13:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2025ء) محکمہ موسمیات نے 2026 کے سورج اور چاند گرہن کا شیڈول جاری کردیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ برس دو بارسورج اوردو بارچاند گرہن ہوگا،17 فروری کو سورج گرہن ہو گا،پاکستان میں نظرنہیں آئیگا،سورج گرہن کا آغاز دوپہر 3 بجے،عروج شام 5 اور اختتام رات 7:30 پر ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کہاکہ3 مارچ کو چاند گرہن ہوگا، پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا،12،13 اگست کو سورج گرہن ہوگا،پاکستان میں دکھائی نہیں دے گاجبکہ 28 اگست کو چاند گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔