بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

پیر 3 نومبر 2025 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ا ور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ملک کےدیگر وسطی/جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا تاہم مٹھی میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ پنجاب کے بیشتر ا ضلاع میں سموگ چھائی رہی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 3 ،سکردو منفی 2، بابوسر اور زیارت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔